لاہور(کلچرل رپورٹر) گانے پل پل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار عفان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
گلوکار نے اپنی شادی کا اعلان فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا،عفان خان نے نکاح کے پر مسرت موقع پر مختصر و نجی تقریب کا اہتمام کیا، عزیز و اقارب نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
شادی تقریب کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی تصاویر میں گلوکار نہایت باوقار انداز میں نظر آئے، دلہن کو دلکش ،باوقار شخصیت پر صارفین نے خوب سراہا۔
گلوکار عفان خان رشتہ ازدواج میں منسلک،نکاح کی مختصر تقریب



















