اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے موجودہ عمر میں عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہونامعجزے سے کم نہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا عمران خان کی بینائی پر بے بنیاد خبریں جلد بازی میں پھیلائی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا آنکھ کی بینائی 85فیصد ختم ہوگئی مگر بحالی کا عمل جاری رہنے کانہیں بتایا،دوسری آنکھ کی بینائی 70فیصد ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا حکومت بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی صحت کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ،8 فروری کو ملک بھر میں پہیہ جام و شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی ناکامی کے بعد صحت پر سیاست ہو رہی ہے،عمران خان کو 24 جنوری کو ایک انجکشن لگا ،جلد دوسرا انجکشن اور ایک ماہ بعد تیسرا انجکشن لگے گا، علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا بریگیڈ کا اطمینان ذمہ داری نہیں ۔
عمران کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہونامعجزے سے کم نہیں،اعظم نذیر تارڑ



















