تناﺅ، گالم گلوچ کا ماحول ختم ،سیاسی رہنما ڈائیلاگ کریں، قومی ڈائیلاگ کمیٹی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا ہے ملک میں تناﺅ،گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماڈائیلاگ کی طرف آئیں،ذاتی معالج تک رسائی عوام کاحق ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاعمران خان کی صحت کے معاملے پر پوری قوم پریشانی کا شکار ہے،ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی ہونی چاہیے،قومی ڈائیلاگ کمیٹی ملک کا سیاسی درجہ حرارت نارمل کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، عمران خان ،ساتھیوں نے پوری کوشش کی مگر انقلاب نہ آسکا، 125 عالمی کمپنیاں ملک چھوڑ گئیں، آئی ایم ایف ،سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا عوام کی کمر ٹوٹ گئی،حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں،عوام کےساتھ بہت زیادہ فاصلہ ،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

سابق وفاقی وزیرعلی درانی ،بیرسٹر سیف نے کہا صدر مملکت عمران خان کے خلاف غیر ضروری بیان بازی کر رہے ہیں،واحد حل قومی حکومت کا قیام ہے،ملک میں سیاسی صورتحال میں مفاہمت کی ضرورت،ٹینشن ،گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے۔