اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہاہے حکمران استعفیٰ دےکر قومی حکومت کی راہ ہموار کرےں، پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل،بیرسٹر سیف،علی درانی،فواد چودھری نے کہاموجودہ حکومت گورننس، معیشت، سکیورٹی و عوامی فلاح کے تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ،پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کےلئے قومی حکومت اور نئے انتخابات ہی دیرپا حل ثابت ہو سکتے ہیں، عالمی رہنماﺅں کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ،کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہونا چاہیے،سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی کامیابیوں کو بطور قوم منانا ضروری ،دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کےلئے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ،ملک کے داخلی سیاسی بحرانوں کا حل بھی مذاکرات اور افہام و تفہیم میں ہے،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہاموجودہ حکومت پانچواں بجٹ پیش کرنے کے باوجود معیشت کو مستحکم کرنے میں ناکام رہی ،مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،ملک کو سیاسی استحکام و معاشی بحالی کےلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،ملک بھر میں نیشنل یونٹی مہم شروع کرینگے۔
حکمران استعفیٰ دےکر قومی حکومت کی راہ ہموار کرےں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی


















