حق پر ڈٹ جانا محرم الحرام کا سبق ہے: واسا لیبر یونین پھول

لاہور(قمر عباس نقوی ) واسا لیبر یونین پھول سی بی اے کے مرکزی عہدیداران نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقصد حق پر ڈٹ جانا اور باطل کے خلاف اعلان جنگ سمیت اسلام کی سربلندی کی خاطر جان و مال تک کی قربانی سے دریغ نہ کرنا کربلا میں امام حسین ان کی اہلبیت اور صحابہ کی شہادت نے اسلام کی سربلندی میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔ کربلا میں یزید یت کا خاتمہ ہوا اور حسینیت کو تاقیامت فتح نصیب ہوئی کربلا کے میدان میں چھ ماہ کے معصوم سے نویں سال کی عمر تک کے افراد نے جام شہادت نوش کیا ہمیں کربلا سے سیکھنا ہو گا اور تمام اہل اسلام کو متحد ہونے کی خاطر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔سی بی اے پھول یونین واسا کے چیئرمین اسلم بھٹی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ہمیں سوگ وار کر دیتا ہے اس میں نواسہ رسول ان کی اہلبیت اور صحابہ کو یزیدی لشکر نے شہید کیا تھا ہمیں کربلا کا غم منانے کے ساتھ ساتھ اس سے سبق سیکھنا ہو گا کربلا کا مقصد حق اور باطل میں فرق اور خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنا ہے کربلا میں حسینیت پیاسا رہ کر بھی تاقیامت فتح یاب ہوئی اور یزیدیت پانی پی کر ناکام ہوئی وائس چیئرمین حاجی ارشد نے کہا کہ محرم الحرام کا غم منانا کسی ایک فرقہ کی میراث نہیں تمام اہل اسلام اس میں سوگ وار ہوتے ہیں امن اور بھائی چارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے متحد ہو کر اندرونی اور بیرونی سازشوں کا خاتمہ کرنا ہو گا تاکہ غیر مسلم کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں امت مسلمہ متحد ہے اور حسین اور ان کے اہلبیت اور صحابہ کی طرح اسلام اور حق کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سینئر نائب صدر پرویز میو اور نائب صدر حماد قریشی اور دیگر نے کہا محرم الحرام میں نواسہ رسول کی شہادت کو یاد کرکے غم زدہ ہونا سنت رسول بھی ہے اور ایمان کا جز بھی حسین ابن علی ابن ابی طالب تمام انسانیت کے لئے ہیں ہر مذہب کے افراد ان کے افکار اور مقصد شہادت کا سمجھتے اور اس کا مانتے ہیں یزید اور اس کا لشکر فاسق اور فاجر تھا اللہ کی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا جبکہ حسین اور ان کے عزیز و اقارب حق پر تھے کربلا میں قلیل سے تعداد کے اسلامی لشکر نے یزیدیت کا خاتمہ کیا۔ حسین کی شہادت نے اسلام کو زندہ کر دیا اور تاقیامت باطل کا خاتمہ کیا کربلا کے واقع سے صبر اور اتحاد اور اللہ کی راہ میں جان و مال کی قربانی کا درس دیتا ہے ہم سب مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ امام حسین ؓاور دیگر شہداءکربلا کے عزم اور مقصد کو صیح معنوں میں سمجھیں اور اس پر عمل کریں آج ہمیں عہد کرنا ہو گا امت مسلمہ ایک قوم ہے اور اسلام دشمن عناصر کسی بھی حرکت سے اسلامی افکار کا خاتمہ نہیں کر سکتی کیونکہ ہم سب حسینی ہیں یزید کل بھی مردہ باد تھا آج بھی مردہ باد ہے اور تا قیامت مردہ باد رہیگا۔ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد محرم الحرام کا مقصد امن قائم کرنا ہے سب کا احترام کرنا ہو گا فرقہ ورانہ گفتگو سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے محبت اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے کی خاطر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔