برسلز:(مشرق نیوز)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاہے ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو دوبارہ کارروائی کیلئے تیار ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہاایران کے ساتھ معاہدہ امریکہ کی مضبوط اور طاقتور پوزیشن کے نتیجے میں ممکن ہوا، شرائط پرعمل نہ کرنے پرایک بار پھرسخت، موثر بحری ناکہ بندی نافذ کریں گے،یورپ کے بعض ممالک آبنائے ہرمز میں سکیورٹی، بحری آپریشنزمیں زیادہ فعال کردارادا کرنے کےلئے تیارہیں۔
ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو کارروائی کیلئے تیار ہوں گے،امریکی وزیر جنگ



















