واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یہ معاہدہ مکمل نہ ہو سکا تو اس صورت میں ٹول صرف امریکہ کی جانب سے عائد کیا جائیگا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے دوران آئندہ 60 دن تک آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائیگا۔
اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ 60 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی کوئی ٹول عائد نہیں کیا جائیگا، اگر ٹول ٹیکس عائد کیا بھی گیا تو صرف امریکہ کرے گا اور رقم مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کیلئے خرچ کی جائیگی۔
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کریگا: ٹرمپ


















