وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فوری فراہمی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے عوام کوگندم کی فوری فراہمی، وفاق کی جانب سے پاسکو ذخائر سے تقریباً 12ارب مالیت کی گندم فراہم کی گئی۔

شہبازشریف نے کہاوعدہ پورا کر دیا اب کے پی حکومت کی ذمہ داری ہے ریلیف عوام تک پہنچائے ،شفاف میکنزم سامنے لایاجائے تاکہ کوئی کوٹہ مافیا یا منافع خورعوام کاحق نہ کھاسکے،صوبائی حکومت فلورملزکی نگرانی کرے تاکہ گندم کافائدہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ملے۔

وزیراعظم نے کہاگندم کسی سیاسی جماعت یا گروہ نہیں صوبے کے عام آدمی کا حق ،خیبرپختونخواحکومت کی ذمہ داری اب شروع ہوگئی،گندم مل رہی ہے تو عوام کو سستا آٹا ملنا چاہیے، وفاق خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑاہے،صوبائی حکومت بھی ذمہ داری پوری کرے۔