مظفر آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد کشمیروزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سردار تنویر الیاس نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا،وزیر زراعت آزاد کشمیر چودھری علی شان سونی،سابق وزیر صحت انصار ابدالی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی شامل ہیں۔
عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماوں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سردار تنویر الیاس و ساتھیوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
سردار تنویر الیاس ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی کو ”پیارے“


















