امراض قلب کےلئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ


لاہور: (نمائندہ خصوصی)پنجاب میں امراض قلب کےلئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، امریکن ڈاکٹرزانٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کےلئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی،رخسانہ فاونڈیشن کی ہیلتھ و تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی ،بریفنگ کے دوران بتایا گیا انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید و محفوظ ترین متبادل ہے، خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراخ سے انجیوپلاسٹی، سٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے، چلڈرن، نشتر ،جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کرانے کیلئے اقدامات کا حکم دےدیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار اسامہ عبدالکریم کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہاجیت قائد نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کی فتح ہے،ڈی جی خان نے ثابت کر دیا پنجاب میں عوام صرف ترقی چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں مریم نوازنے کہا پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،600 کلومیٹر تک زمینی و بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے تیمور ویپن سسٹم سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔