اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کئے گئے 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونے نومبر 2025 کے دوران حاصل کیے گئے تھے، 2025 کے اب تک 611 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لئے گئے تھے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، پشاور، بنوں اور کوئٹہ کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاو کیلئے انسداد پولیو مہم مزید تیز کی جا رہی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں سے حاصل 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق



















