کراچی:(بیورورپورٹ)پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولت سٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا،سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات دینے کےلئے تحریری احکامات جاری کردئیے ۔
احکامات کے مطابق پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ملک بھر میں سٹیٹ لائف انشورنس کے پینل پر ہسپتالوں میں میڈیکل سہولیات دی جائیں گی،میڈیکل میں لیبارٹری سہولیات بھی شامل ہوں گی،سٹیٹ لائف انشورنس نے تمام پینل پر موجود ہسپتالوں ،لیباریٹریز کو تحریری ہدایت جاری کردی۔
تحریری احکامات میں کہا گیا متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسر ،ڈی ایم اوز اور ہیلتھ فیسلیٹی افسر (ایچ ایف اوز) احکامات پر عملدرآمد کےلئے ہسپتال کی انتظامیہ کےساتھ رابطے کریں گے۔
پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بدستور میڈیکل کی سہولت



















