تربت (مشرق نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف تربت میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی۔
نشست کے اختتام پر شرکاءنے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانئے کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کیساتھ نشست



















