محسن نقوی کا بڑا اقدام،سری لنکن ٹیم کو واپس جانے سے روک لیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی کابڑا اقدام،سری لنکن ٹیم کو واپس جانے سے روک لیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی گئی تو وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری سری لنکن ہائی کمشنر ، منیجر،کرکٹ ٹیم سے ملاقات کر کے فول پروف سکیورٹی کی ضمانت دی۔

وزیر داخلہ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کاحکم دےدیا،ذرائع سری لنکن بورڈ کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔