سیالکوٹ کو شکست،کراچی بلیوز نے10ویں بار قائداعظم ٹرافی اپنے نام کرلی

لاہور (سٹاف رپورٹر )سیالکوٹ کو شکست،کراچی بلیوز نے فائنل218رنز سے جیت کر 10ویں بارقائداعظم ٹرافی اپنے نام کرلی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے 5 روزہ فائنل میں کراچی بلیوز نے جیت کےلئے 533 رنز کا ہدف دیا ، سیالکوٹ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 314 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ثاقب خان نے 86 رنز دےکر 5 شکار کیے،پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ عبداللہ فضل کے نام رہا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کامیاب ٹیم ،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

فائنل جیتنے والی کراچی بلیوز کو 75 لاکھ ،رنراپ سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دئیے گئے۔