نیویارک میں روڈ شو،پی ایس ایل 11کامیلہ 26مارچ سے سجے گا،تاریخوں کااعلان


نیویارک:(بیورورپورٹ)نیویارک میں روڈ شو،پی ایس ایل 11کامیلہ 26مارچ سے سجے گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچز کی تاریخوں کااعلان کر دیا۔

روڈ شومیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وسیم اکرم،رمیز راجہ ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں و اعلیٰ سفارتی حکام نے شرکت کی اور پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت قرار دے دیا۔

محسن نقوی نے کہاپی ایس ایل گیارہ26مارچ سے شروع ہوگا، فائنل3مئی کو کھیلا جائے گا،11 میچز کی میزبانی فیصل آباد کرےگا،2نئی ٹیموں کیلئے بولی جمع کرانے کی تاریخ 22 دسمبر کردی،پی ایس ایل کو نمبرون لیگ بنائیں گے،ٹیموں کی بڈنگ کا سارا عمل شفاف طریقے سے کیا جائےگا،رمیز راجہ نے کہا پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین ماڈل ،ایونٹ میںکھلاڑیوں کا ٹیمپرامنٹ ٹیسٹ ہوتا ، نوجوان کرکٹرز کو سپرسٹارز سے سیکھنے کا موقع ملتاہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کھیل سفارتکاری ،ثقافتوں کی پہچان کا ذریعہ ہیں،وسیم اکرم نے کہا پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ،لیگ میں تمام کھلاڑی بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں،پی ایس ایل مقامی ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع فراہم کرتی ہے،تقریب میں شرکا نے پی ایس ایل کی کامیابی، سرمایہ کاری کے مواقع اور بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔