واشنگٹن،ماسکو:(بیورورپورٹ)امریکہ ،نیٹو کے درمیان گرین لینڈ پر ابتدائی معاہدہ طے پا گیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق معاہدے کے تحت امریکہ کو گرین لینڈ کے چند منتخب علاقوں میں اختیارات حاصل ،معدنی وسائل میں بھی حصہ دار ہو گا،روس ،چین کسی بھی صورت معاہدے میں مداخلت نہیں کر سکیں گے ،امریکہ اپنا جدید گولڈن ڈوم سسٹم بھی نصب کرےگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے نے گرین لینڈ اور پورے آرکٹک خطے کےلئے معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق معاہدہ پورے جزیرے کی بجائے گرین لینڈ کے چند مخصوص علاقوں پر امریکہ کو خودمختاری دےگا،امریکہ کو مقامی ترقیاتی منصوبے بشمول معدنی وسائل کی کان کنی کے محدود مواقع بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا گرین لینڈ کی ملکیت کا معاملہ امریکہ ،ڈنمارک آپس میں حل کرلیں، روس کو کوئی اعتراض نہیں ،ڈنمارک نے ہمیشہ گرین لینڈ کےساتھ نوآبادیاتی سلوک کیا ،روئیے میں سختی بلکہ بعض اوقات سفاکی بھی رہی ہے،روس کو ٹرمپ کی گرین لینڈ پر کنٹرول کی کوششوں پر کوئی اعتراض نہیں،ممکنہ قیمت تقریباً ایک ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔
امریکہ ،نیٹو کے درمیان گرین لینڈ پر ابتدائی معاہدہ



















