نیویارک: (بیورورپورٹ) پاکستان نے شام کی وحدت، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا،سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا پاکستان دہشتگردی کی تمام صورتوں میں شدید مذمت کرتا ، شام میں سیاسی وادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔
عثمان جدون نے کہا شام میں کئی برسوں کے تنازع کے بعد سیاسی و ادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے، اسرائیل کی شام میں خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
شام کی وحدت، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت برقرار رکھی جائے،پاکستان



















