کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ ، سکور میں بہتری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ادارہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ وسکور میں بہتری ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سی پی آئی 2025 جاری کر دیا،2024 کے مقابلے میں ایک درجہ بہتری کے بعد پاکستان کاسکور بڑھ کر 28 تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر ، انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، خصوصاً انتظامی بدعنوانی ،عدالتی کرپشن سمیت اہم اعشاریوں میں 5 پوائنٹس تک کی بہتری سامنے آئی ،2021 سے 2025 تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی،پاکستان نے 4 سالوں میں بدعنوانی کے خاتمے کےلئے ٹھوس و مربوط اقدامات کیے۔