ضمانت منظور ہونے پر عمران کو سیدھا ہسپتال لےجائیں گے،علیمہ خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی تب ممکن جب جسٹس سرفراز ڈوگر کیسز کی سماعت کریں، ضمانتیں ملیں گی تو عمران خان کو جیل سے سیدھا الشفاہسپتال لےجائیں گے،آنکھ ایک دن میں خراب نہیں ہوئی ،مرکزی ذمہ دار سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ غفور انجم ہے ، وزیر داخلہ کی غلط بیانی ثابت ہوگئی،ملک کو جلد عوام چلائیں گے۔