لاہور ڈویژن انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، گجرات ریلوے سٹیشن مقامی آبادی کی گزرگاہ میں تبدیل

لاہور (قمر عباس نقوی) لاہور ڈویژن گجرات سٹیشن و شعبہ انجینئرنگ ا نتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، لائٹس اور کیمروں کی تنصیب سمیت مختلف مقامات سے مسافروں اور اطراف کی آبادی کیلئے گزرگاہیں قائم ، داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی انتظامات صفر، واک تھرو گیٹ عرصہ دراز سے خراب ، ریلوے پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی سے غائب، حکام کے مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کی دعوے کاغذی ناخوشگوار واقعہ کے باعث جانی و مالی نقصان کا خدشہ۔پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن انتظامیہ کا مختلف پلیٹ فارمز پر مسافروں کو تحظ فراہم کرنے میں منصوبہ بندی کا فقدان دیکھنے میں آرہا ہے۔ گجرات سٹیشن انتظامیہ کا پلیٹ فارمز پر رات کو لائٹس کی عدم سہولت سمیت کیمروں کی تنصیب بھی نہ کی جا سکی، اسکے علاوہ گجرات سٹیشن کے مختلف مقامات سے اطراف کی آبادی کے مکینوں کی جانب سے گزر گاہیں قائم کر رکھی ہیں جس کے خلاف شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن پر نصب واک تھرو گیٹ بھی عرصہ دراز سے خراب ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن کے دیگر شہروں کے اسٹیشن جس میںگوجرانوالہ ،وزیر آباد ، لالہ موسیٰ و دیگر شامل ہیں۔ ان سٹیشنوں پر مسافروں سمیت اطراف کی آبادی کے مکینوں کا سٹیشن میں داخل اور نکلنے کی گزر گاہوں پر سیکورٹی انتظامات صفر دکھائی دے رہے ہیں۔ ریلویز پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث عام ایام سمیت محرم الحرام میں بھی مسافروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر انتظامات کو عملی طور پر کرنے کی خاطر منصوبہ بندی کا فقدان دکھائی دے رہا ہے۔ داخلی و خارجی گزر گاہ پر ریلویز پولیس کے اہلکار بھی تعینات نہیں کئے گئے جو کہ ریلویز پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی بجائے کاغذی دعوے دیکھنے میں آ رہے ہیں مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کے مرکزی داخلی اور خارجی رستوں پر کسی قسم کے حفاظتی انتظامت دیکھنے میں نہیں آ رہے۔ ریلویز پولیس کے مطابق لائٹس اور کیمروں کی تنصیب کی خاطر متعلقہ ریلوے انتظامیہ کو متعدد مرتبہ بتایا گیا جس میں شعبہ الیکٹرک کو لائٹس کی تنصیب اور سٹیشن کے مختلف مقامات پر اطراف کی آبادیوں کی جانب سے قائم کی گئی گزر گاہیں جو کہ سیکورٹی رسک بن چکی ہیں۔ انکا خاتمہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے لیکن ان کی جانب سے تاحال عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ ایس پی ریلویز ثناءالرحمن کا کہنا ہے کہ واک تھرو گیٹ کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری پولیسکی نہیں، باقی ریلویز پولیس کے پاس نفری کی کمی ہے جس کی وجہ سے اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانا ممکن نہیں ایک ہزار اہلکار ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ دو ہفتوں تک ٹریننگ مکمل کرکے پاسنگ آﺅٹ ہوگی جس کے بعد نفری ملے گی تو بہتری آئیگی، باقی اس معاملہ کو میں دیکھ لیتا ہوں اور محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔