کمالیہ:( نامہ نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کریں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد مزید کمی ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے نواحی قصبہ خورشید آباد میںسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کاجائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کو جلد پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے،آئندہ ایک ہفتے کے دوران مثبت اعلان سامنے آئے گا،حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،صوبے میںترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا،گورنر پنجاب بلاجواز تنقید کرنے کی بجائے سندھ کے حالات پر توجہ دےں،سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا پاکستان کا دنیا میں امن کیلئے اہم کردار،ثالثی و سفارتی کوششوں کو پذیرائی مل رہی ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئندہ 2سے 3ماہ کے دوران متوقع ہیں،سیاسی جماعتیں تیاری شروع کریں،پنجاب حکومت عزاداروں کو بہترین سہولیات ،سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،متعلقہ ادارے ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عزادار مذہبی فرائض پرامن ماحول میں انجام دے سکیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد مزید کمی ہوگی،عظمیٰ بخاری


















