لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزرا نے کہاہے پنجاب حکومت کے اخراجات محدود ،ترقی یکساں، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،مریم اورنگزیب ،مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی بہترین کارکردگی سے معیشت میں بہتری ،شہبازشریف نے دن رات محنت کرکے معاشی استحکام کو یقینی بنایا، وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل دنیا میں امن کا ذریعہ بنے،پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بے پناہ کامیابی ملی، نائب وزیر اعظم نے امن کوششوں میں دن رات کام کیا، پنجاب نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمال طریقے سے سیلابی صورتحال نمٹا ئی،صوبے میں ترقی یکساں،وفاقی گرانٹس میں سب سے بڑا حصہ پنجاب کا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے اپنے وسائل میں اضافے پر خصوصی توجہ دی ،صوبائی وزرا نے کہاسماجی شعبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ترجیح،بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، پنجاب کے ریونیو میں 426 ارب سے 820 ارب تک اضافہ ہوا، صوبائی ٹیکس ریونیو 519 ارب ہے،عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب کی کارکردگی میں بہتری رہی، اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ گھر مکمل ،ٹیکس بیس کو بڑھایا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،رائٹ سائزنگ کر کے ایک لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کیا گیا، وفاقی کابینہ نے لینڈ لیز پالیسی کی منظوری دےدی ،مریم اورنگزیب ،مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاایف بی آر کی گروتھ 12 سے 13 فیصد رہی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیاں 370 ارب روپے تک پہنچ چکیں، کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے ، 300 ارب کے بلا سود قرضوں کی ریکوری 99.9 فیصد ہے، 2 سال میں کسانوں کو 31 ہزار ٹریکٹرز دئیے ،صنعتی زونز میں 2 سے لیکر 50 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا،فیڈرل بورڈ ریونیو کی طرز پر پنجاب میں ادارہ قائم کریں گے، سارے ٹیکسز ایک ہی چھت تلے آجائیں گے۔
ہمسایہ ممالک یا خطے کی اسلامی ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں،ایران
اسرائیل کی معاہدے کیخلاف سازشیں ،ایران زمینی فوج نہیں بھیجیں گے،امریکہ
پنجاب اسمبلی میں فضل الرحمن کے بیان کےخلاف تیسری مذمتی قرارداد جمع
حکومت نے چینی فوری برآمد کرنے کی تجویز موخر کر دی
حکومت ،کالعدم ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب، مظفر آباد مارچ موخر
آزاد کشمیر کے عوام فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے،بیرسٹر دانیال چودھری
غیرملکی خواتین اغوا وزیادتی کیس ، ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
بندکمروں میں فیصلے کرنےوالے تجربے بند کریں،وزیراعلیٰ کے پی
نیب ترامیم کیس، ضمانت مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ
پی آئی اے کیلئے 16 طیاروں کی خریداری ،حکومت ،بوئنگ کمپنی جلد ڈیل پر متفق



















