لاہور، فیصل آباد (نمائندہ خصوصی + بیورو رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کے دورے کے دوران ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں امن کمیٹی کے ارکان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، حافظ محمد امجد، علامہ طاہر الحسن، حافظ مقبول احمد، یاسین ظفر، جعفر نقوی، محمد اسلم بھلی، شاہد رزاق، عاشق حسین رضوی، محمد فاروق، سید محمد رضا شاہ، امیرالدین رضوی، مفتی عبدالمعید، ممتاز گوندل اور مفتی نصرالدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پروزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول کا قیام حکومت، انتظامیہ، علماءکرام اور امن کمیٹیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور اس کے تمام ادارے عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح متحرک ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کی امن کمیٹی نے ہمیشہ قیامِ امن میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور اس سال بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں اور نمازِ جمعہ کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور منتظمین کے درمیان مو¿ثر ہم آہنگی پیدا کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ امن کمیٹیوں اور مجالس کے منتظمین کے درمیان مضبوط روابط اور مسلسل رابطہ کاری ایک خوش آئند امر ہے، جو محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نامور موسیقار، گلوکار اور موسیقی کے استاد طارق طافو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طارق طافو نے اپنی فنی زندگی میں درجنوں آرٹسٹوں کی رہنمائی کی اور انہیں موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔ ان کی فنی خدمات پاکستان کے ثقافتی ورثے کا قیمتی حصہ ہیں۔
پاکستان کی ثالثی،امریکہ،ایران جنگ بندی میں توسیع پر متفق،تہران نے تردید کردی
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کیلئے مشاورتی عمل شروع
بلوچستان ،18 دہشتگرد جہنم واصل،3شہری شہید،2جوان زخمی
دریائے چناب پر4 نئے ڈیمز بنانے کا منصوبہ،فزیبلیٹی سٹڈی شروع
اختیارات کا ناجائز استعمال ،قومی اسمبلی کے سکیورٹی اسسٹنٹ معطل
پہلی نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان ،لیبر فورس میں خواتین کا35 فیصد کوٹہ مختص
پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 83642ارب کے قریب جاپہنچا
صوبوں کی بات ہو تو غیرت آجاتی ، بچے گٹر میں گرنے پرکیوں نہیں جا گتی؟،مصطفی کمال
سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،مراد علی شاہ
صادق آباد میں سردار عالمگیر خان کوش سمیت 3افراد قتل

















