لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنٰی زیدی اپنی شاندار اداکاری اور متنوع کرداروں کے باعث بے حد مقبول ہیں۔ وہ ٹی وی اور فلم دونوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
یمنٰی کے مشہور ڈراموں میں بختاور، پری زاد، پیار کے صدقے، رازِ الفت، تیرے بن، گزارش، تھکن، ذرا یاد کر، عشقِ لا، یہ رہا دل اور دیگر شامل ہیں۔ حال ہی میں انہیں ڈرامہ جینٹل مین اور قرضِ جاں میں بھی خوب سراہا گیا۔
اسکے علاوہ وہ فلم نایاب پر لکس سٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور جلد ہی ایک رمضان سپیشل ڈرامے میں نظر آئیں گی۔ کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا۔
اس لباس میں روز گولڈ لمبی سکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی تاہم سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ یمنٰی اس میں آرام دہ محسوس نہیں کررہیں۔ چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا، جبکہ کچھ افراد نے سخت تنقید بھی کی۔
یمنٰی زیدی کو ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا



















