:( )آسٹریلوی اداکارہ و سماجی کارکن ریکل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں چل بسیں۔
ریکل کارپانی کچھ عرصے سے دائمی بیماری میں مبتلا تھیں تاہم بیماری اور موت کی حتمی وجہ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
اداکارہ کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کی، بہن جارجیا کارپانی نے انسٹاگرام پر لکھا انتہائی دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں خوبصورت بیٹی اور محبوب اداکارہ ریکل کارپانی طویل بیماری سے جدوجہد کے بعد اب ہم میں نہیں رہیں۔
خاندان کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا اداکارہ کی آخری رسومات جمعہ 19 دسمبر کو ادا ، صرف قریبی اہلخانہ و دوست شرکت کریں گے۔
آسٹریلوی اداکارہ و سماجی کارکن ریکل کارپانی چل بسیں



















