کراچی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مزید ریکارڈ،100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی،اختتام 2679 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر ہوا،سٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ ریکارڈ تیزی سے ایک لاکھ 77 ہزار ،ایک لاکھ 78 ہزار اور ایک لاکھ 79 ہزار کی حدیں عبور ہوئیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،ملکی ترقی کاسفر جاری رہے گا۔
سٹاک مارکیٹ میں مزید ریکارڈ،انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا



















