لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیاریاں شروع،پی ایس ایل11 کیلئے ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی سطح پر منصوبہ بندی کا آغاز بھی کر دیا ۔
ڈرافٹ کی تاریخ و مقام کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، تمام 8 فرنچائزز مالکان، کوچز و دیگر متعلقہ نمائندے شریک ہوں گے،ڈرافٹ پاکستان ،آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
تیاریاں شروع ،پی ایس ایل11 کیلئے ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع



















