تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران میں خانہ جنگی کاخطرہ،حکومت کے مخالفین ،حامی آمنے سامنے،شہر شہر تصادم،سینکڑوں ہلاکتیں،ٹرمپ نے فوجی کارروائی پر غور شروع کردیا،تہران نے جوابی حملے میں اسرائیلی،امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دےدی۔
2ہفتوں سے جاری احتجاج نے ایران میں سنگین بحران کی شکل اختیار کرلی،متعدد جگہوں پر سڑکیں خون سے سرخ ،ہسپتالوں میں لاشوں پر ماتم کی تصاویر سامنے آگئیں،سکیورٹی فورسز،مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مزید افراد جان سے گئے،شرپسند عناصر نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی، سرکاری عمارتوں پرپٹرول بم پھینکے گئے،ملک میں 8جنوری سے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ،مظاہرین ،میڈیا کی رسائی محدود ہے۔
پاسداران انقلاب نے ملک گیر مظاہروں کے دوران اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کرلیا،ملزم حساس معلومات اکٹھی کر کے اسرائیلی اداروں کو فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کےخلاف فوجی کارروائی پر غور شروع کردیا،امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی،ٹرمپ نے ایران پر حملوں کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں کو دبانے کی کوششوں کے ردعمل میں سنجیدگی سے فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔
دریں اثنا ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،جوابی حملے میں اسرائیلی ،امریکی اڈوں کو نشانہ بنیں گے،پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ایران جوابی کارروائی میں اسرائیل ،خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو جائز اہداف کے طور پر نشانہ بنائے گا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا حقیقت میں اسرائیل ،امریکہ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں،سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا شرمناک بیان امریکی و اسرائیلی عزائم ظاہر کرتا ہے۔
ایرانی فوج نے اسرائیل پر امن و امان ،ملک میں عوامی سلامتی کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہادشمن کے ہاتھ12 روزہ جنگ میں قوم کے بچوں کے خون سے رنگے ،ایک بار پھر فتنہ و فساد کو ہوا دینے کے درپے ہیں،فوج سپریم کمانڈر ان چیف کی قیادت میں دیگر مسلح افواج کےساتھ ملکر خطے میں دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،طاقت کےساتھ قومی مفادات، سٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ کرینگے۔
آئینی کونسل کے ترجمان ہادی طہان نظیف نے کہا معاشی مسائل پر ہونےوالے پرامن احتجاج کو بیرونی مداخلت کے ذریعے تشدد میں تبدیل کیا گیا، پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں ، عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
ایران کے اٹارنی جنرل موحدی آزاد نے حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے والوں کےلئے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہااحتجاج میں شریک ہر شخص خدا کا دشمن ہے،قانون میں دشمنان خدا کو سزائے موت تک لےجانے والی سنگین دفعات موجود ہیں،صرف مظاہروں میں حصہ لینے والے ہی نہیں بلکہ فسادیوں کی مدد کرنے والے بھی الزام کے تحت مقدمات کا سامنا کریں گے،استغاثہ جلد از جلد بغیر کسی نرمی کے مقدمات درج کرے۔
ادھر ایران میں حالیہ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران امریکی مداخلت کے پیش نظر اسرائیل نے ہائی الرٹ جاری کر تے ہوئے سکیورٹی اقدامات سخت کر دئیے ،اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطے میں ایران میں ممکنہ مداخلت پر تبادلہ خیال کیا۔
بنوں: فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشت گرد جہنم واصل
الرجیز، نزلہ اور زکام سے بچاو کیلئے یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب
گیس چوری اور لیکج سے ملک کو سالانہ 60 ارب کے نقصان کا انکشاف
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود سلیم خان سے متعلق بڑا انکشاف
نواز شریف کی طرح عمران خان کے کیسوں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا ءاللہ
سفارتکاری اور جنگ دونوں چیلنجز کیلئے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
پاکستانیوں کے فیملی ٹری میں ہزاروں افغان باشندے شامل
کے پی حکومت کے بانی اہم، رمضان پیکیج انکی ترجیح نہیں: عظمیٰ بخاری
امریکی صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا



















