نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے ”کبوتر کو پاکستانی جاسوس“ بنادیا،گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
بھارتی پولیس کے مطابق کبوتر مقامی بچے نے پکڑا،تحویل میں لےکر تحقیقات کا آغاز کر دیا،کبوتر کے دونوں پروں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں ،پاوں میں سرخ ،زرد رنگ کی 2 انگوٹھیاں ہیں،پولیس کے مطابق انگوٹھیوں پررحمت رضوان 2025 کے الفاظ و کچھ عددی کوڈ درج ہونے کی بنیاد پرکبوتر کو مشتبہ قرار دیا۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کبوتر کو مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ،حکام جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کیا کبوتر سرحد پار سے آیا ،کسی مبینہ جاسوسی سرگرمی سے تعلق ہے یا نہیں،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی موقف اختیار کیا جائے گا۔
بھارت نے ”کبوتر کو پاکستانی جاسوس“ بنادیا،گرفتار ، تفتیش شروع



















