ایران کےخلاف مختلف آپشنز پر غور، فوجی کارروائی بھی شامل ہے،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کےخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایران نے جوہری معاہدے پر بات چیت کےلئے رابطہ کرلیا،ملاقات کا انتظام کررہے ہیں،تہران ریڈ لائن کوعبورکر رہا ہے، طاقتور آپشنز پر غور کررہے ہیں، ایران کے معاملے کو فوج دیکھ رہی ہے، انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے ارب پتی کاروباری ایلون مسک سے بات کریں گے،گرین لینڈ کو ڈیل کر لینی چاہئے،وینزویلا کی قیادت کےساتھ بہتر کام ہو رہا ہے، اچھا نتیجہ نکلے گا، منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات ہو گی۔