ماسکو: (مشرق نیوز) یوکرین کے روس پر ڈرون حملے ،خاتون ہلاک ،متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
روسی وزارت خارجہ ترجمان ماریہ زخارووا نے ڈرون حملوں کو دہشتگردقرار دیتے ہوئے کہاکیف حکومت نے شہریوں کو نشانہ بناکر ایک بار پھر بے رحمانہ ،نازی سوچ کا ثبوت دیا ،یوکرین کی جانب سے وورونیش، کورسک، بریانسک ،بیلگورد کے علاقوں پر 33 ڈرون حملے کیے گئے ،سب سے زیادہ نقصان وورونیش کے رہائشی علاقوں میں ہوا،حملوں کا ہدف 10سے زائد رہائشی عمارتیں، متعدد نجی گھر، جمنازیم اور کئی انتظامی عمارتیں تھیں۔
ماریہ زخارووا نے کہا یوکرینی حکومت عسکری ناکامیوں کے بعد غصہ عام شہریوں پر اتار رہی ہے،بین الاقوامی ادارے کارروائیوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں، حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ،تمام ذمہ داروں کو لازماً جواب دہ ہونا پڑے گا۔
یوکرین کے ڈرون حملے ، روسی خاتون ہلاک ،متعدد افراد زخمی



















