بیجنگ(مشرق نیوز)چین نے کہا ہے بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا اورتمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی و علاقائی سالمیت کے احترام کو ناگزیر سمجھتا ہے،امید ہے ایران کی حکومت ،عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے اور ملک میں استحکام ،نظم و ضبط برقرار رہے گا،کسی بھی تنازع کا حل فوجی طاقت کے ذریعے نہیں ،دو طرفہ مذاکرات ،سیاسی عمل کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔
بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں،چین



















