آسٹریلیا نے بھارت کو سٹوڈنٹ ویزا کےلئے ہائی رسک فہرست میں شامل کرلیا

سڈنی:(مشرق نیوز) آسٹریلیا میں سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت ،بھارت کو نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کےساتھ ہائی رسک فہرست میں شامل کردیا،فیصلہ معمول کے شیڈول سے ہٹ کر کیا گیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگرچہ آسٹریلوی حکام نے بھارت کو کیٹیگری میں شامل کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم رپورٹس میں جعلی ڈگریوں ،جعلی تعلیمی دستاویزات کے کئی واقعات سامنے آنے کے بعد قدم اٹھایا گیا ۔