مظاہرین کو پھانسی دی تو سخت کارروائی ، ٹرمپ کی ایران کو ایک اور دھمکی

واشنگٹن: ( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے مظاہرین کو پھانسی دی تو سخت کارروائی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایران سے مذاکرات ختم اور حکام سے ملاقاتیں منسوخ کر دیں، قتل عام رکنے تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی، ایران انسانیت کا مظاہرہ کرے اور قتل عام بند کرے۔