امریکی سینٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا کیخلاف مزید کارروائی کا اختیار دیدیا


واشنگٹن: (خواجہ فاروق) اقدام مشروط کرنے کابل مسترد،امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کو وینزویلا کےخلاف مزید کارروائی کا اختیار دےدیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل 50 کے مقابلے میں 51 ووٹ سے مسترد کیا گیا، 3 ریپبلکن ممبران نے تمام ڈیموکریٹس اراکین کےساتھ ملکر ووٹ دیا ،نائب صدر جے ڈی وینس کے ووٹ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

دریں اثنا امریکہ نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا،حکام کے مطابق 500 ملین ڈالر تیل کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کر لی ،مزید فروخت آئندہ دنوں میں متوقع ہے،ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم وینزویلا تیل کے انفرا سٹرکچر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اورسرمایہ کاری کرنے کےلئے تیارکمپنیوں کےساتھ مذاکرات کررہی ہے