کوپن ہیگن،واشنگٹن:(مشرق نیوز)گرین لینڈ معاملے پرٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں مسترد،یورپی ممالک ڈٹ گئے۔
ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں کہا ڈنمارک کی حکومت ،گرین لینڈ کے عوام کےساتھ کھڑے ہیں، فوجی مشقیں کسی ملک کےلئے خطرہ نہیں، آرکٹک اینڈورنس مشقیں اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کی گئیں،متحد رہیں گے،اپنی خودمختاری کے تحفظ کےلئے پرعزم ہیں، ٹیرف کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، گرین لینڈ کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب بلومبرگ کے مطابق یورپی یونین نے امریکہ کےساتھ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد روکنے کیلئے غور شروع کردیا، سربراہ یورپی یونین نے کہاموجودہ حالات میں تجارتی معاہدے کی منظوری ممکن نہیں، امریکی مصنوعات پرزیرو ٹیرف پالیسی کو موخر کرنا چاہیے۔
گرین لینڈ معاملے پرٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں مسترد،پورپی ممالک ڈٹ گئے



















