واشنگٹن،ڈیوس(مشرق نیوز) فرانس کا امن بورڈ میں شرکت سے انکار،ٹرمپ نے میکرون کو رجیم چینج کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایمانوئل میکرون کی جانب سے بھیجا گیا نجی پیغام سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے کہا فرانسیسی صدرزیادہ عرصے اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گرین لینڈ کے معاملے پر بیشتر یورپی رہنماوں کے مقابلے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے زور دیا امریکہ کےخلاف اپنے مضبوط ترین تجارتی اقدامات کو فعال کرےں،ڈونلڈ ٹرمپ فرانس کے فیصلے پر برہم دکھائی دئیے۔
بیان کے چند گھنٹوں بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میکرون کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا،گفتگو میں میکرون نے لکھا سمجھ نہیں آ رہا ٹرمپ گرین لینڈ کے حوالے سے کیا کرنا چاہتے ہیں،پیغام میں میکرون نے ٹرمپ کو اپنادوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا شام کے معاملے پر مکمل طور پر ساتھ ،ایران پر بھی ملکربہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہایورپ کو ترجیح کے راستے پر ڈٹ جانا ہوگا، اہم شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،امریکی تجارتی معاہدے یورپی برآمدات کیلئے نقصان دہ ،ناقابل قبول ،معاہدے یورپ کو کمزور اور تابع کرنے کی کوشش ہیں،امریکہ پابندیوں کے ذریعے یورپ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتا ہے،ٹیرف علاقائی خودمختاری کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں،عالمی امن و استحکام خطرے میں ہے۔
فرانس کا امن بورڈ میں شرکت سے انکار،ٹرمپ کی رجیم چینج کی دھمکی



















