ڈیوس،واشنگٹن :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ پوری دنیا کا معاشی انجن ،یورپ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا،گرین لینڈ امریکی سکیورٹی کیلئے ضروری،قبضے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کروں گا،وینز ویلا جیسا معاہدہ دیگر ممالک بھی کریں۔
ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وینزویلا میں بڑی کارروائی کے بعد اب ہر بڑی آئل کمپنی آ رہی اور حیران کن ہے،نکولس مادورو کی برطرفی کے بعد وینزویلا امریکی کنٹرول میں شاندار کارکردگی دکھائے گا،وینزویلا اگلے 6ماہ میں 20سال جتنا پیسہ کمائے گا،امریکہ پوری دنیا کا معاشی انجن مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا،یورپ کے بعض حصے، سچ کہوں تو اب پہچان میں نہیں آتے وہ اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا گرین لینڈ اہم جگہ ، روس ،چین بھی قریب ہیں، معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، گرین لینڈ کےخلاف طاقت کا استعمال نہیں کروں گا،3مہینے کے دوران امریکہ میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آگئی، سابق صدر جوبائیڈن کے دور میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئی، ڈیموکریٹس نے امریکہ کو مردہ ملک بنایا ،ٹیرف پالیسی کی وجہ سے امریکہ ترقی کی راہ پر گامزن ،ملک اب تک تقریباً 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی۔
ٹرمپ نے کہا یورپ کو گرین انرجی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ، امریکی معیشت بلندیوں کو چھورہی ہے، یورپ کو امیگریشن کے مسئلے پر بھی توجہ دینی چاہیے، جاپان ،جنوبی کوریا کے ساتھ تاریخی ڈیلز ہوئیں، وینزویلا کی قیادت کےساتھ شاندار تعلقات ،نئے ایٹمی ریکٹر بنانے جارہے ہیں، کسی کو برا نہیں کہنا چاہتا، یورپ کےساتھ اپنی تہذیبی روابط پر گہرا یقین رکھتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہاچین بالکل ٹھیک چل رہا ہے،یورپ ، برطانیہ کو شاندار کارکردگی دکھانی چاہیے،دنیا میںپاک بھارت سمیت 8جنگیں ختم کرائیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد گرین لینڈ خالی نہیں کرنا چاہیے تھا، گرین لینڈ کےخلاف طاقت کا استعمال نہیں کروں گا، برف کا ٹکرا چاہیے،ایران کی جوہری تنصیبات کو ختم کیا، یوکرین کی سرزمین خونی سرزمین ہے، صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کے ساتھ دوبارہ بات کررہے ہیں، گرین لینڈ کی ملکیت ملنے کااقدام نیٹو اتحاد کی سکیورٹی کو بہت زیادہ مضبوط کرےگا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کو سوئٹزرلینڈ روانگی کے فوری بعد برقی خرابی کے باعث واپس ایئر بیس پر اتار لیا گیا، وائٹ ہاﺅس کے مطابق فیصلہ احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا،پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ایئر فورس ون مختصر پرواز کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس پہنچا،،ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کے کیبن کی لائٹس چند لمحوں کےلئے بند ہو گئیں،بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اپنا دورہ منسوخ کرنے کی بجائے طیارہ تبدیل کیا۔
دریں اثناامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہامجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے نیوز نیشن کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ایران کی جانب سے مجھے مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہیں ہیں ،سکیورٹی فورسز کو واضح احکامات دے دیئے اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوا تو پورے ایران کو اڑا دیا جائے،کرہ ارض سے ایران کا نقشہ بھی مٹا دیا جائے گا،ٹرمپ نے کہاایران کی جانب سے پہلی بار دھمکیاں سامنے آنے پربائیڈن انتظامیہ کو سخت ردعمل دینا چاہیے تھااگر دھمکی کسی عام شہری کو بھی دی جاتی تو میں بھرپور جواب دیتا لیکن یہ تو کھلم کھلا امریکی صدر کو دی جا رہی ہیں۔
امریکہ پوری دنیا کا معاشی انجن ،یورپ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا،ٹرمپ



















