لندن:(مشرق نیوز)ڈیلی میل نے اہلیہ کی زندگی عذاب بنا دی، برطانوی شہزادے عدالت میں جذباتی ہوگئے۔
مقدمے کے دوران برطانوی شہزادے پرنس ہیری نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہااخبار ڈیلی میل نے اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا،عدالت میں کھڑے ہو کر حق کےلئے آواز اٹھانا نہایت مشکل تجربہ ہے۔
رائٹرز کے مطابق مقدمہ ڈیلی میل اور میل آن سنڈے کے ناشر ادارہ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کےخلاف دائر کیا گیا ،پرنس ہیری کےساتھ گلوکار ایلٹن جان، اداکارہ الزبتھ ہرلی و دیگر بھی کیس کاحصہ ہیں،ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔
ڈیلی میل نے اہلیہ کی زندگی عذاب بنا دی، پرنس ہیری عدالت میں آبدیدہ



















