بھارت میں معاشی بحران،روپے کی قدر کم ترین سطح تک جاگری

نئی دہلی:(مشرق نیوز)مودی حکومت نے سیاست کے بعد معیشت پر بھی گرفت کھودی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں سیاست کے بعد معاشی بحران شدت اختیار کر گیا،روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی، کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر کے بدلے 91.77 بھارتی روپے مل رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا روپے کی بہتری کا انحصار امریکہ ، بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات پر ہے جو مہینوں سے تعطل کا شکار ہیں، درآمد کنندگان کی بڑھتی ڈالر طلب نے بھی روپے پر دباو بڑھایا ۔