چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو چین سے تجارتی معاہدے کی صورت میں 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دےدی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے کہامارک کارنی سمجھتے ہیں کینیڈا کو چین کےلئے ڈراپ آف پورٹ بنا دیں گے جہاں سے چینی مصنوعات امریکہ میں داخل ہوں تو سخت غلط فہمی میں ہیں،کینیڈا چین کےساتھ معاہدہ کرتا ہے تو امریکہ میں داخل ہونے والی تمام کینیڈین اشیا ،مصنوعات پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں اپنے بیا ن میں کہا بیجنگ پہلے ہی سال میں کینیڈا کو نگل لے گا، کینیڈا گرین لینڈ پر گولڈن ڈوم کی تعمیر کیخلاف ہے، گرین لینڈ ڈوم کینیڈا کو تحفظ فراہم کرے گا،کینیڈا نے چین کیساتھ کاروبار کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔