بھارت کو خدشہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر بھی امن بورڈمیں لاسکتے ہیں، برطانوی میڈیا


لندن:(مشرق نیوز)برطانوی میڈیا نے کہاہے بھارت کو خدشہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر بھی امن بورڈ میں لاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کےلئے بورڈ آف پیس میں بھارت کو دعوت دی، بورڈ کا مقصد اسرائیل ،حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی ہے،نریندر مودی کو دعوت دی گئی لیکن بھارت تقریب میں موجود نہیں تھا۔

برطانوی میڈیا نے کہابھارت کے بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے سے مغربی ایشیا میں استحکام ،امریکی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

سابق بھارتی سفیر اکبر الدین نے کہا بھارت کو بورڈ آف پیس میں شامل نہیں ہونا چاہیے، بورڈ اقوام متحدہ کی قرارداد 2803سے متصادم ہو سکتا ،قرارداد میں بورڈ کی مدت 31 دسمبر 2027 تک اور ہر 6ماہ بعد رپورٹ کرنا لازمی ہے۔