چینی صدر کے قریبی اعلیٰ ترین فوجی جرنیل کےخلاف تحقیقات کا آغاز


بیجنگ:(مشرق نیوز) قانون کی سنگین خلاف ورزیاں،چینی صدر کے قریبی اعلیٰ ترین فوجی جرنیل کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کی جانب سے جنرل ژانگ یوشیا کےخلاف الزامات کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

جنرل ژانگ یوشیا صدر شی جن پنگ کے قریبی سمجھے،چین میں عام طور پر غلط کاموں کی اصطلاح بدعنوانی کے الزامات کےلئے استعمال کی جاتی ہے، جنرل یوشیا کے علاوہ ایک اور سینئر فوجی افسرجنرل لیو ژین لی کےخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں،ژانگ یو شیا فوج کے اعلیٰ ترین جنرل و طاقتور پولیٹ بیورو کے رکن ،لیو ژین لی فوجی منصوبہ بندی شعبے کے سربراہ ہیں۔