مادورو کی گرفتاری آپریشن میں حواس باختہ کرنے والے خفیہ ہتھیار کا استعمال


واشنگٹن: (خواجہ فاروق )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکروں سے تیل حاصل کر لیا اب امریکی ریفائنریز میں صاف کیا جائےگا۔

دریں اثناڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا گرین لینڈ میں امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کر لیں گے، اپنی خود مختاری نافذ کریں گے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے انکشاف کیا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کےلئے کیے گئے آپریشن میں نیا خفیہ ہتھیار استعمال کیا گیا جسے ڈسٹریکٹر(حواس باختہ کرنے والا)کا نام دیا، 3جنوری کو امریکی ہیلی کاپٹر مادورو ،اہلیہ کی گرفتاری کےلئے کراکس میں اترے تو ہتھیار نے وینزویلا کی فوجی دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کیا۔