کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: ایران

تہران (مشرق نیوز) ایران نے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کر دیا ،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا،ترجمان نے کہا پرائیویٹ پیغامات کا تبادلہ سفارت کاری کی جگہ نہیں لے سکتا، روس ،چین کےساتھ دفاعی تعاون پوری طاقت کےساتھ جاری ہے، مغربی ممالک نے ایران کو ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈلائن سفارتی ملاقات سے روکا تھا۔