ڈھاکہ:(مشر ق نیوز)مودی حکومت کو ایک اور دھچکا،بنگلہ دیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا۔
بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی (BEZA) کے ایگزیکٹو چیئرمین چودھری عاشق محمود بن ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاانڈین اکنامک زون کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنائیں گے،فیصلہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ،مقصد فوجی و دفاعی صنعتوں میں ملکی صلاحیت کو بڑھانا ہے،فوجی صنعت میں ہتھیاروں و دیگر ساز و سامان کی تیاری پر طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی، مصنوعات کی عالمی سطح پر طلب موجود ،بنگلہ دیش کو بھی اپنی دفاعی ضروریات خود پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
عاشق محمود بن ہارون نے کہا تقریباً 850 ایکڑ خالی زمین کی نشاندہی کرلی،جون2025 تک زمین بھارتی اقتصادی زون کےلئے مختص تھی بعد میں منسوخ کر دیا اب علاقے کو ماسٹر پلان میں دفاعی اقتصادی زون کے طور پر شامل کیا جائےگاابھی بتانا ممکن نہیں کونسا فوجی ساز و سامان تیار کیا جائےگا ، فیصلہ طلب و ضرورت کی بنیاد پر کریں گے،بعض اوقات جدید لڑاکا طیاروں نہیں ،بنیادی آلات کی کمی بڑے بحرانوں کا باعث بنتی ،آلات کو مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔
بنگلہ دیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا



















