امریکہ ،برفانی طوفان سے تباہی، نظام زندگی منجمد،30ہلاک


واشنگٹن: (بیورورپورٹ) امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی، نظام زندگی منجمد،مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں سرد ہواوں کےساتھ شدید برف باری اور بارش جاری ہے،برفانی طوفان کے باعث امریکہ بھر میں 19 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں، واشنگٹن میں وفاقی دفاتر بند ہیں، آرکنساس سے نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ، شدید خراب موسم کے باعث سڑکیں اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔

پٹسبرگ کے شمالی علاقوں میں 20 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ درجہ حرارت منفی 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، کچھ علاقوں میں دہائیوں کی شدید ترین سردی محسوس کی گئی، نیویارک سٹی میں 8 افراد کی لاشیں کھلے مقامات سے ملی ہیں،بارش اور برفانی طوفان کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، 44 ریاستوں کے تقریبا 20 کروڑ افراد کےلئے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید شدید سردی اور ممکنہ طور پر ایک اور برفانی طوفان مشرقی ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔