اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دہشتگردوں سے روابط کیس، پی ٹی آئی رہنما رﺅف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلاہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔
خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، رﺅف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے کہا ہڑتال کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
دہشتگردوں سے روابط کیس،رﺅف حسن ،وقاص جنجوعہ کیخلاف فرد جرم موخر



















