سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، مالی نقصان، سرکلر ڈیٹ میں کمی آئےگی،عالمی بینک


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عالمی بینک نے کہا ہے پاکستان میں بجلی ، گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جارہا ہے، سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، مالی نقصان، سرکلر ڈیٹ میں کمی آئےگی۔

جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیا جبکہ ریونیو بڑھانے کیلئے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی بھی تجویز دےدی۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا جنوبی ایشیا میں زیر زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ، پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل، ناقص آبپاشی نظام اور غیر موثر زرعی طریقوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے،رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبے سے 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی ، جدید زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیاپاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جارہا، سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، مالی نقصان، سرکلر ڈیٹ میں کمی آئےگی، ایندھن پر دی جانےوالی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ کیا جاسکتا ہے،عالمی بینک کے مطابق سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کےلئے کلائمیٹ رسک فیسلٹی قائم کی جارہی ہے، بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزیدموثر بنایا گیا۔